ڈپٹی کمانڈر سعودی بحریہ کے سربراہ کی ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

201

اسلام آباد (اے پی پی) رائل سعودی نیول فورس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، وفد کے سربراہ ڈپٹی کمانڈر رائل سعودی نیول فورس نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ ایڈمرل ظفر محمود نے خطے کی بحری سیکورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی اور بحرہند میں پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرول کے اقدام سے بھی آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمانڈر رائل سعودی نیول فورس نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔