اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کا آج آخری اور حتمی دن ہے،ایف بی آر

179

اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کی اسکیم کی آخری اور حتمی تاریخ آج3 جولائی ہے جس میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔علاوہ ازیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئر مین سید شبرزیدی نے کہاہے کہ اثاثے ظاہرکرنے کی اسکیم میں اب تک 95 ہزار سے زاید شہریوں نے غیرظاہرشدہ اثاثے ظاہرکیے ہیں، لوگ معمولی ٹیکس ادا کرکے اپنے اثاثہ جات کو ظاہر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ٹیکس سسٹم میں نان فائلر کا تصورختم کردیا ہے اوراب کسی کے لیے بھی ٹیکس کے دائرہ کار سے باہررہنا ناممکن ہوجائیگا۔اس اسکیم کا مقصد اصل مقصد معیشت کودستاویزی بنانا ہے ، شہریوں کے کوائف ایف بی آر کی ویب سائٹ پرموجود ہیں، شہری اپنے اثاثوں کے بارے میں معمولی فیس کی ادائیگی کے ذریعے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ٹیکس کے دائرہ کارمیں توسیع اور ٹیکسیشن کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے ایف بی آر میں ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں لائی جائے ،ایف بی آر کے آپریشنل استعدادکار میں بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتری لائی جارہی ہے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ نئے مالی سال کے لیے ٹیکسوں کا ہدف حاصل کرلیا جائیگا ہماری معیشت میں اتنے محاصل وصول کرنے کی صلاحیت ہے۔