نیب حراست میں زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

59

اسلام آباد( آن لائن )سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ۔میڈیارپور ٹس مطابق سابق صدر آصف علی زرداری جو میگا منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی حراست میں ہیں جمعرات کے روز ان کی طبیعت ناسازی ہوگئی جس کے بعد انہیں نیب راولپنڈی آفس سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔ پولی کلینک اسپتال کی میڈیکل بورڈ کی 3 رکنی ٹیم بھی سابق صدر کے ساتھ ہے ۔ سابق صدر کے دل کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے انہیں سینے میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔