بدیع الدین اکبر نے سی ڈ ی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکا عہدہ سنبھال لیا!

738

کراچی: بدیع الدین اکبرنے سکیوریٹیز اینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی منظوری کے بعد سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا۔
اس اہم تقرری کا فیصلہ اس بات کو مدِ نظر رکھ کر کیا گیا ہے کہ سی ڈی سی کیپیٹل مارکیٹ کا ایک اہم ادارہ ہے جوپاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ سی ڈی سی نے اپنے قیام کے بعد سے ملک کی کیپیٹل مارکیٹ میں شفافیت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ کارکردگی کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔ملک کی واحد سکیو ریٹی ڈپازٹری ادارے کے طور پر سی ڈی سی کو کھربو ں روپے کی بک انٹری سکیوریٹیز کی کسٹڈی کے حوالے سے قابلِ اعتبار ادارہ تصور کیا جاتا ہے ۔
واضح رہے کہ مسلسل تیسری دفعہ اس ادارے کے چیف ایگزیکٹو�آفیسر کی پوزیشن کیلئے ادارہ کی سینئر مینجمنٹ کو ترجیح دی گئی ہے جوکمپنی کی مو ئثر منصوبہ بندی اور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر زکی جانب سے کمپنی کی سینئر مینجمنٹ پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
بدیع الدین اکبر فنانس اور آپریشن کے شعبوں میں دو دہائیوں سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔وہ نیشنل کلیئرنس کمپنی میں بطور چیف آپریٹنگ آفیسر اور سی ایف او کام کرنے کے علاوہ پاکستان کے معروف اداروں میں بطور ہیڈ آف فنانس اورکمپنی سیکریٹری کام کرچکے ہیں۔سی ای او کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ سی ڈ ی سی میں چیف کمپلائنس اینڈ رسک آفیسر اورجوائنٹ انسپیکشن ریگولیشن 2015کے تحت قائم کی جانے والی ایس ای سی پی کی کمیٹی برائے اوور سائٹ کے چیئرمین کے طور پرکام کرہے تھے ۔
ً بدیع الدین اکبر نے پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں فنانشل مینجمنٹ، کلیئرنگ اینڈ سیٹلمنٹ، رسک مینجمنٹ، آپریشن، پراڈکٹ ڈیویلپمنٹ اور پراجیکٹ مینجمنٹ میں پچھلے 15 سال اپنی مہارت کا مظاہر ہ کیا ہے۔انہوں نے کیپیٹل مارکیٹ میں کیپیٹل گین ٹیکس کو دوبارہ لاگو کرنے،UIN ،انسٹیٹیوشنز رسک مینجمنٹ،اسٹریٹ تھرو پروسیسنگ، مارجن ٹریڈنگ، سکیوریٹیز لینڈنگ اینڈ باروونگ کی اصلاحات نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف اہم مصنوعات، خدمات اور اصلاحات کو نافذ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
بدیع الدین اکبرآئی سی ایم اے کے فیلو ممبر بھی ہیں ۔ وہCIMA UKسے CGMA-ACMAکے ساتھ ساتھ اونٹاریو کینیڈا سے CPA, CMA کے بھی کوالیفائیڈ ہیں۔