کرپٹ عناصر گرفتار نہ ہوئے تو کرپشن کبھی ختم نہیں ہوگی‘ سیمی ایزدی

235

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کی سینیٹر سیمی ایزدی نے کہا ہے کہ کرپٹ افراد اگر اب بھی گرفتار نہ ہوئے تو پھر کرپشنکبھی ختم نہیں گی‘ عمران خان ملک اور قوم کی سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘ تعلیم کے نصاب میں تبدیلی ناگزیر ہوچکی‘ صفائی، جرائم اورکرپشن کی روک تھام سے متعلق آگاہی نصاب میں شامل کی جائے تو بچہ اپنے مستقبل کا بہتر تعین کر سکتا ہے‘ جہانگیر ترین کی بہن ہونے پر فخر ہے مگر پی ٹی آئی میں شمولیت ان سے3 سال قبل ہوئی تھی‘ ملک میں غربت کے خاتمے کے لیے خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ان کی تعلیم کے ساتھ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بنائے جائیں گے تاکہ وہ اپنے بہتر مستقبل کے لیے کردار ادا کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ شہر سے صفائی مہم کو چلانے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں‘ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے ہمارے سیکورٹی اداروں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔