زون7’بی‘ ڈویثرن لیگ‘ رضویہ اوراسلام جم خانہ کی فتح

488

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے سی سی اے زن VII’بی‘ ڈویثرن لیگ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ رضویہ اسپورٹس نے ناظم آباد کولٹس کو 40رنز سے شکست دے دی جبکہ اسلام جیم خانہ کو التاج اسپورٹس کیخلاف 2وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔فاتح ٹیموں کی جانب سے عثمان نے 48اور ذاکر خان نے 43رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔مفیظ‘ آصف خان‘ اوکاشااور یاسر احمد کی 3,3کارامد وکٹیں‘ سہیل کی 4وکٹیں رائیگاں گئیں۔ ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچوں میں رضویہ اسپورٹس نے ناظم آباد کولٹس کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر 169رنز جوڑے ‘مفیظ نے 11رنزپر 3شکار کئے۔جوابی اننگز میں ناظم آباد کولٹس کی ٹیم 129رنز پر ہمت ہارگئی۔ کاشان 34، مفیظ 14اور فہد 12رنز کے ساتھ ڈبل فیگر اننگز کھیلے والے کھلاڑی رہے۔التاج اسپورٹس نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور 16اوورز میں 105رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ حیدر علی 26، فرحان 19،بلال 12اور سہیل نے 10رنز بنائے۔ اسلام جیم خانہ نے اپنی جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف 8وکٹوں پر حاصل کرکے فتح اپنے نام کی۔ جب 109رنز 19اوورزمیں حاصل کرلیے گئے۔ذاکر رحمن نے 3چھکوں اور2چوکے لگا کر 43رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔