زون 4بی ڈویژن لیگ‘ وکٹوریہ کلب اور الحدید کی شاندار فتح

496

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے سی سی اے زون 4 بی ڈویژن لیگ کر کٹ چیمپئن شپ میں مزید 2 میچز کے فیصلے ہوگئے، پہلے میچ میں وکٹوریہ سی سی نے پاک مجاہد کو53رنز سے شکست دیدی, جبکہ دوسرے میچ میں الحدید جمخانہ نے الفلاح اسپورٹس کو99رنز سے شکست دیدی،پاک مجاہد گراؤنڈ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹوریہ سی سی نے مقررہ اوورز میں 260رنز بنائے،خورشید خان نے جارہانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 66گیندوں پر شاندار سنچری 130رنز 12چوکوں اور 10چھکوں کی مدد سے بنائے،اسمعیل خان 36 ،شکیل جدون نے22رنز بنائے،شرافت علی،زاکر خان نے 3,3وکٹیں حاصل کیں،جواب میں پاک مجاہد 207رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،عبید منگی 43،نبیل38اور صبزل 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،حماد جدون ،لقمان ، خورشید ،اسمعیل خان نے 2,2وکٹیں حاصل کیں، دوسرے میچ میں الحدید جمخانہ نے 303رنز بنائے،اوپنر عمران حیدر نے شاندار سنچری 113رنز 10 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے اسکورز کی، ٹیسٹ کر کٹر یونس خان نے 42رنز ناٹ آؤٹ اور ثاقب حسین نے 47رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،عمیر سلیم اور زین علی نے 1,1وکٹ حاصل کی، جواب میں الفلاح اسپورٹس7 وکٹوں کے نقصان پر204رنز بناسکی،بدر عابدی نے68رنز اور سلمان خان نے 32رنز بنائے،لیگ اسپنر ٹیسٹ کر کٹر یونس خان نے 3،راؤ محمد علی،سید ثاقب حسین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں،ان میچوں میں سیف اللہ مگسی،عابد علی، عبدالرحمان اور غلام نبی نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔