پاکستان میں مقیم خواہش مند افغان شہریوں کوواپس جانے کی اجازت

149

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان نے حکومت افغانستان کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو ان کی خواہش پر واپس جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتے کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں طورخم اور چمن کی سرحدی گزرگاہوں کو 6 اپریل سے 9 اپریل 2020ء تک افغان شہریوں کی سہولت کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ایک ہمسایہ ملک کی حیثیت ،برادرانہ دوطرفہ تعلقات کے پیش نظر اور بالخصوص عالمی عالمی وبائی صورتحال کے تناظر میں پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا پابند ہے۔