بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کا معاملہ، وزیراعلیٰ کو ہوش آگیا

554

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نےصوبے کی سب سے بڑی سرکاری جامعہ میں طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

ہائی کورٹ کے حکم پر بلوچستان یونیورسٹی میں طالبان کی خفیہ کیمروں سے ویڈیو ز بنا کر بلیک میل کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے  جب کہ وزیراعلیٰ نے معاملے کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کو  معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے اور اس حوالے سے دیگر حکام سے بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

یونیورسٹی کے عملے کے چند افراد پر یہ الزام ہے کہ وہ خفیہ کیمروں کے ذریعے ویڈیوز بنا کر طالبات کو بلیک میل کرتے تھے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے لیکن سوشل میڈیا پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے استعفے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔