نواز شریف کیساتھ ثابت قدم رہنے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں،مریم نواز

33

اسلام آباد، لاہور(صباح نیوز+نمائندہ جسارت) سا بق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم کا بل مسترد کیے جانے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاجزی اور شکر میں اللہ کے حضور سر جھکاتے ہیں ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ایک شخص کو سب مل کر مائنس کرنا چاہتے تھے مگر نہ کر سکے کیونکہ وہ ایک شخص نہیں تھا نظریہ تھا،نظریے کو مائنس نہیں کیا جا سکتا،دباؤ سے دھمکیاں برداشت کر کے نواز شریف کے ساتھ ثابت قدم رہنے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں،پہلی بار جمہوریت اپنے خلاف سازشوں کو پے در پے شکست دے رہی ہے۔علاوہ ازیں لاہور میں حلقہ این اے 120کے دورے پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کوئی بھی طاقت نواز شریف کو عوام سے جدا نہیں کرسکتی، نواز شریف کل بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن تھے اور آج بھی ہیں،2013ء کے الیکشن کی طرح 2018ء میں بھی (ن) لیگ کامیابی حاصل کریں گی اور مخالفین کو عبرتناک شکست دے گی۔

حصہ