شوخیاں

319

ایک رئیس نے نئے ملازم کو اُس کے کام کی تفصیل یوں بتائی: ’’تمہیں گھوڑے کی مالش کرکے نہلانا، اسے دانہ کھلانا، تھان صاف کرنا، گھاس کاٹ کر لانا،گھوڑے پر زین کسنا، سواری کے ساتھ چلنا، گھر کے تمام کمرے صاف کرنا، بازار سے سودا سلف لانا، جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر لانا، برتن دھونا، گھر بھر کے کپڑے دھونا، دو وقت کا کھانا پکانا، تین وقت چائے تیار کرنا، رات میں سب کے بستر بچھانا، سوتے وقت میرے پاؤں دبانا اور حسبِ ضرورت اور بھی کام کرنا ہوں گے۔‘‘ یہ سُن کر ملازم پیچ وتاب کھاکر رہ گیا، پوچھا: ’’حضور! یہاں قریب کوئی میدان بھی ہے؟‘‘
’’وہ کیوں؟‘‘ رئیس نے حیرت کا اظہار کیا۔
ملازم نے کہا: ’’اس لیے کہ فرصت خاصی ہوگی، فالتو وقت میں وہاں اینٹیں بنایا کروں گا‘‘۔
nn

حصہ