سعودی عرب کی وزارت محنت نے مصری مزدوروں کی بھرتی پر نئی شرائط عائد کردی ہے۔ اس کا انکشاف مصری وزارت برائے افرادی قوت کے سرکاری ترجمان ہیثم سعد الدین نے کیا۔
نیو خلیج نیوز کے مطابق سعد الدین نے کہا کہ سعودی وزارت لیبر کے ہیومن ریسورسز ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ نئے قواعد کے مطابق مصری مزدوروں کو بھرتی کیے جانے سے پہلے اُن کا پیشہ ورانہ ٹیسٹ لیا جائے گا اور اس کی نگرانی کی جائے گی.
مصری مزدوروں کو پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی تاکہ وہ سعودی لیبر مارکیٹ میں آنے کے اہل ہوں۔
مصری چیمبر آف کامرس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ان شرائط کا اطلاق 14 پیشوں پر ہوگا جن میں تعمیراتی ، بڑھئی اور لوہار وغیرہ شامل ہیں جبکہ اس کورونا وبا کو مدِنظر رکھتے ہوئے کارکنوں کا کوروناوائرس ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔