سعودی عرب نے سرحدیں کھول دیں‘ عالمی پروازیں بحال

476

ریاض/اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک+نمائندہ جسارت) سعودی عرب نے اپنی سرحدیں کھول دی ہیں اور ساتھ ہی عالمی پروازیں بھی بحال کردیں۔ عرب میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد سعودی عرب نے بیرون ملک آمدورفت پر پابندی عائد کردی تھی جو اب ختم کردی گئی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب سرحدیں بند کرنے کے فیصلے میں مزید توسیع کی ضرورت نہیں۔ادھر ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ آج سے تمام پی آئی اے پروازوں پر مسافر سعودی عرب جا سکیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ تمام مسافر سفر سے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی کر ائیں۔