بے نظیر انکم سپورٹ کرپشن ریفرنس،4 ملزمان کے وارنٹ

98

اسلام آباد(آن لائن)بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کرپشن ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد نے 4 شریک ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ملزمان میں سعیدہ بلوچ، سلیم خالد، عفت زہرہ، شعیب خان کی عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، دوران سماعت جج نے استفسار کیا کہ کیا ریفرنس کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کردی گئیں جس پر نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید نے بتایا کہ ریفرنس کی کاپیاں آئندہ 2 روز تک عدالت کو پہنچا دی جائیں گی ،احتساب عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلیے 30نومبر تک ملتوی کر دی ۔ ریفرنس میں پیپلز پارٹی کی فرزانہ راجہ سمیت 18ملزمان نامزد ہیں ،نیب ریفرنس کے مطابق فرزانہ راجہ و دیگر پر قومی خزانے کو 54کروڑ کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔