دنیا میں کورونا سے ہلاکتیں  2 لاکھ  87 ہزار سے تجاوز کرگئیں

546

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 353 ہو گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں ایک بار پھر کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ ہو گیا ہے، صرف امریکی ریاست نیویارک میں موذی مرض سے 27 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ 3 لاکھ 47 ہزار 151 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

 جس کے بعد امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 81 ہزار 795 جبکہ مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 85  ہزار 534 ہے جو دنیا بھر کے مجموعی کیسز کا ایک تہائی ہے۔

دوسری جانب اٹلی میں عالمگیر وبا سے اموات کی تعداد 30 ہزار 739  تک پہنچ گئی ہے جبکہ اسپین میں 26 ہزار 744  افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانس میں بھی 26  ہزار 643 افراد جان لیوا وائرس کا لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

برطانیہ میں مجموعی ہلاکتوں کی  تعداد 32  ہزار 65 ہوگئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 294 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 70 ہزار 827 ہوگئی۔