کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران 816.67 پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 120 روپے سے زائد کا فائدہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 417.76 پوائنٹس بڑھ گیا تھا اسی کا تسلسل بھی دیکھنے کو ملا، انڈیکس میں 816 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔تیزی کے باعث 40 ہزار کا بیریئر کراس ہونے کے ساتھ ساتھ مزید 8 حدیں بحال ہو گئیں۔ بحال ہونے والی حدوں میں 39800، 39900، 40000، 40100، 40200، 40300، 40400، 40500 کی حدیں شامل ہیں۔بدھ کو کاروبار کا آغاز ہی زبردست انداز میں ہوا، پہلے ہی دو گھنٹوں کے دوران سرمایہ کاروں کی طرف سے بھرپور دلچسپی دیکھی گئی، بھرپور دلچسپی کے باعث 300 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔اس سے اگلے دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں اْتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا اور دوپہر 12 بجے تک انڈیکس 40058.64 تک رہا، اس دوران ایک مرتبہ انویسٹرز نے زبردست انداز میں دلچسپی لیتے ہوئے بھرپور ٹریڈنگ میں حصہ لیا اور انڈیکس دوپہر دو بجے تک 400 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 40406.65 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تھا۔ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 816.67 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 40531.13 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ بدھ کوپورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.01 فیصد بہتری دیکھی گئی جبکہ 12 کروڑ 65 لاکھ 63 ہزار 500 شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ انویسٹرز کو 120 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر362کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 262 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 79میں کمی اور21میں استحکام رہا ۔تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میںایک کھرب 19ارب97کروڑ11لاکھ وپے کااضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر76کھرب 46ارب9کروڑ71لاکھ روپے ہوگیا۔بدھ کو18کروڑ3لاکھ27ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جومنگل کی نسبت1کروڑ87لاکھ99ہزار شیئرززائدہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے بہانیرو ٹیکس کے حصص کی قیمت 54روپے کے اضافے سے بڑھ کر954روپے اورمری پٹرولیم کے حصص 48.94روپے کے اضافے سے 1313.67روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز اورکولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب468روپے اور80روپے کی کمی ہوئی جس سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت7332روپے اورکولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت2100روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ہیسکول پٹرول،میپل لیف،یونٹی فوڈز،پی آئی اے سی، ڈی جی خان سیمنٹ ، بینک آف پنجاب ،ٹی آر جی پاک ،ورلڈٖ کال ٹیلی کام ،چراٹ سیمنٹ اورکے الیکٹرک کے شیئرز نمایاں رہے ۔