افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نبی کے انتقال کی خبرجھوٹ نکلی۔
سوشل میڈیا پر محمد نبی کے انتقال کی خبریں 2 دن سے زیر گردش تھیں اور اس حوالے سے افغان کرکٹ بورڈ نے بھی چپ سادھ رکھی تھی۔
بعض ٹوئٹر صارفین نے محمد نبی کے انتقال کی تصویر بھی پوسٹ کی جس پر لوگوں نے حقیقت جانے بغیر تعزیتی کامنٹس کرنے کے ساتھ ساتھ مغفرت کی دعائیں بھی کردی۔
Dear friends,
Alhamdulillah I am all good, a news disseminated by some media outlets about my demise is FAKE. Thank you.— Mohammad Nabi (@MohammadNabi007) October 4, 2019
اس صورتحال میں محمد نبی نے خود اپنے انتقال کی خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ “الحمد اللہ میں بخیروعافیت سے ہوں” اور میرے حوالے سے کچھ میڈیا اداروں نے جھوٹی خبریں چلائی ہیں۔
Some pictures from today’s practice match between Mis-e Ainak Knights and Bost Defenders ahead of SCL 2019 at Kabul Cricket Stadium.#SCL2019 #Shpageeza pic.twitter.com/vidSjqIhkR
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) October 4, 2019