قوم ووٹ کی طاقت کا اعتماد دے کر خدمت کا موقع دے، لیاقت بلوچ

614

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ  جماعت اسلامی کا منشور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرئے گا،جماعت اسلامی آئندہ عام انتخابات میں بھر پور تیاری سے میدان میں اترے گی۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ  جماعت اسلامی نے ایک فلاحی منشور پیش کیا ہے جس سے ملک میں معاشی،صنعتی ترقی آئے گی سماجی فلاح و بہبود،نوجوانوں کو روز گار ملے گا، ملک کی معیشت سودی نظام پر نہیں بلکہ اللہ کے نظام پر قائم ہو گی عوام کو صحت عامہ اور تعلیم کی مفت سہولتیں میسر ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہر محاذ پر پاکستان کے عوام کے جذبات،احساسات کی ترجمانی کی ہے۔ملک میں مہنگائی،بے روزگاری،سیاسی،معاشی  بحران ہو یا امت مسلمہ کو عالمی استعمار کے چیلنجز ہوں جماعت اسلامی نے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان نے کہا اسرائیل،امریکا،برطانیہ اور یورپی ممالک کی سر پرستی سے اہل غزہ میں فلسطینیوں پر بربریت مظالم ڈھا رہا ہے لیکن اس کے مقابلے میں عالم اسلام کے ممالک کے حکمران بے حسی،بے غرضی کا مظاہرہ کر رہے ہیں،ایسے میں جماعت اسلامی نے پاکستان بھر میں اپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے طوفان الاقصی ٰ ملین مارچ کر کے امت مسلمہ میں بیداری کی لہر پیدا کی ہے۔19 نومبر کو انشا اللہ لاہور میں تاریخی غزہ ٰ ملین مارچ ہو گا۔