نگران صوبائی حکومت کا محکمہ کالج ایجوکیشن کے حوالے سے اہم فیصلہ

599

کراچی: نگران صوبائی حکومت  نے محکمہ کالج ایجوکیشن کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے، جس میں ڈائریکٹر جنرل کالجز، ریجنل ڈائریکٹرز اور پرنسپلز کی تعیناتی سرچ کمیٹی کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی حکومت  نے محکمہ کالج ایجوکیشن کے حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے  کہا ہے کہ محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے سرچ 6 رکنی سرچ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سیکریٹری کالج ایجوکیشن کمیٹی کے سربراہ ہونگے،قاضی کبیر، پروفیسر محبوب شیخ، اقرا یونیورسٹی کی اسٹنٹ پروفیسر روزینہ، ڈی جی کالجز اور ایڈیشنل سیکرٹری سرچ کمیٹی کے ممبر ہونگے۔