سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

625

جدہ :سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے جدہ میں تاریخی ملاقات ہوئی ہے ۔

چین نے دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔ دونوں ممالک کے تنازعہ کی وجہ سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات خوشگوار رہی اور سعودی ولی وعہد محمد بن سلمان نے تہران آنے کی دعوت قبول کی ہے۔

سعودی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی اورخطے کے موضوعات زیربحث لائے گئے۔ دونوں ممالک نے تعلقات مضبوط کرنے پر زور دیا۔

 اس سے پہلی ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں وزرائے خارجہ نے مشترکہ طور پر اعلامیہ جاری کیا تھا کہ دونوں معاملات درست سمت میں ہیں۔ محمد بن سلمان اس وقت سعودی عرب کے حکمران ہیں جنہوں نے حالیہ برسوں میں خارجہ پالیسی پر زور دیا ہے۔