کرناٹک:بھارتی ریاست کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران میسور روڈ شو میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی گاڑی پرایک خاتون نے موبائل فون دے مارا،موبائل فون مودی کو نہیں لگا اور ٹرک کی چھت پر جا گرا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم ریاست کرناٹک کے متعدد شہروں میں اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور اب تک کئی انتخابی ریلیوں میں شرکت اور 6 جلسوں میں خطاب کرچکے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ واقعہ نریندر مودی کے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی انتخابی مہم میں حامیوں سے ملاقات کے دوران پیش آیا۔نریندر مودی شہر میسور میں اپنی انتخابی مہم کے دوسرے دن پارٹی کارکنان اور حامیوں سے ملاقات کررہے تھے جب ایک خاتون نے ان کی گاڑی پر موبائل فون پھینکاجو مودی کو نہیں لگا اور ٹرک کی چھت پر جا گرا۔
🔴Security Breach at PM #Modi’s roadshow in #Mysuru. Mobile phone thrown at convoy. 2nd such incident in a week after #Kochi, while police says the phone was hurled out of “excitement” by a woman BJP worker who had no “ill-intention”. SPG has returned the phone. pic.twitter.com/Wusvph1uyO
— IDU (@defencealerts) April 30, 2023
تاہم پولیس کی طرف سے تحقیقات کے بعد یہ ظاہر ہوا کہ موبائل بھیڑ میں سے کسی خاتون نے وزیر اعظم پر پھول پھینکتے ہوئے حادثاتی طور پر فون پھینک دیا تھا۔
پولیس کے مطابق فون خاتون بی جے پی کارکن نے جوش میں پھینکا جس میں کوئی بدنیتی شامل نہیں تھی۔ وزیر اعظم ایس پی جی سیکورٹی کی حفاظت میں تھے جب فون وزیر اعظم کی گاڑی پر گرا۔