بیجنگ:ایک کسان کی فین یونگ کی 6 سالہ بیٹی کو دیکھ کر شی جن پھنگ نے اسے گلابی رنگ کا اسکول بیگ دیا ، بیگ میں میں رنگین قلم، پنسل بیگ، نوٹ پیڈ اور کہانی کی کتابیں شامل تھیں۔
چینی میڈیا کے مطابق شہر میں کام کرنے والے ایک کسان فین یونگ نے اپنے گھر میں ایک اسکول بیگ رکھا ہوا تھا۔ اس کی بیٹی فین چنگ چنگ اکثر اسے دیکھنے کے لئے باہر لے جاتی اور پھر احتیاط سے الماری میں واپس رکھ دیتی تھی۔
دس سال قبل 2013 میں قمری نئے سال کے موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ بیجنگ سب وے کی لائن 8 کی تعمیراتی سائٹ پر موجود فرنٹ لائن ورکرز سے ملنے اور ان کی خیرو عافیت دریافت کرنے آئے۔
فین یونگ اس وقت تعمیراتی مقام پر کارکن تھا۔ اس سال، فین یونگ نے بہت سے ساتھی کارکنوں کی طرح،کام کرنے کا ہی انتخاب کیا جبکہ اس کی بیوی اور بیٹی ا س سے ملاقات کے لیے اپنے آبائی صوبہ حہ نان سے بیجنگ آئیں۔
تعمیراتی مقام پر ان جیسے لوگوں کے لیے اپنے خاندانوں کے ساتھ چینی نیا سال منانے کے لئے ایک کمرے کا بندوبست کیا گیا تھا۔ فین یونگ کی عارضی رہائش گاہ پر شی جن پھنگ نے محبت سے پوچھا کہ وہ یہاں کتنے عرصے سے قیام پزیر ہیں، ان کی آمدنی کیسی ہے، اور ان کے خاندان کے حالات زندگی کیا ہیں؟
فین یونگ کی 6 سالہ بیٹی کو دیکھ کر شی جن پھنگ نے اسے گلابی رنگ کا اسکول بیگ دیا جس میں رنگین قلم، پنسل بیگ، نوٹ پیڈ اور کہانی کی کتابیں شامل تھیں۔ شی جن پھنگ کو دیکھ کر چنگ چنگ بہت خوش تھی اور خوشی کے عالم میں اچھل کود کر رہی تھی۔