راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آرڈیننس سینٹر ملیر میں کرنل کمانڈنٹ تقریب میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے میجر جنرل سید شہاب شاہد کو آرڈیننس کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے جبکہ آرمی چیف نے آرڈیننس کور کی زمانہ امن و جنگ میں کردار کو بھی سراہا۔آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرڈیننس کور کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسروں و جوانوں نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی اے ایف ائر وار کالج انسٹیٹیوٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے 35ویں ائر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف نے پاک فضائیہ کے پروفیشنلزم اور کامیابیوں کو سراہا۔واضح رہے کہ دورہ کراچی کے موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید آرمی چیف کے ساتھ رہے۔