منی بجٹ کو بلڈوز کرنے کیلئے مکمل پلان تیار ہے، ترجمان  مسلم لیگ ن

309
مریم اورنگزیب  کا وزیراعظم کو فساد،تماشا لگانے کے بجائے گھر جانے کا مشور 

اسلام آباد: مسلم لیگ  ن کی ترجمان  مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ حکومت جو منی بجٹ لا رہی ہے وہ مہنگائی کا سونامی لیکر آئے گا،منی بجٹ مہنگائی میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام مہنگائی سے پس رہی ہے یہ آئی ایم ایف کا منی بجٹ ہے اس کا پاکستانی عوام سے کوئی تعلق نہیں، منی بجٹ کو بلڈوز کرنے کیلئے مکمل پلان تیار کر لیا گیا ہے، کل یا پرسوں پارلیمنٹ میں منی بجٹ پیش کیا جائے گا پہلے چور دروازے سے لایا جا رہا تھا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ہم متحدہ اپوزیشن منی بجٹ کو روکنے کی کوشش کریں گے،  پاکستانی عوام نالائقی چوری کی متحمل نہیں ہو سکتی،  بل پر ووٹنگ اور نمبر کی بات ہوتی ہے،  الیکشن ترمیمی بل کے موقع پر مسلم لیگ ن کے تمام ارکان موجود تھے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ جن ارکان کے آپریشن اور سرجری ہو رہی وہ بھی ووٹ ڈالنے آئے تھے ، پوری کوشش ہو گی اس قانون سازی کو ناکام بنایا جائے۔