فرانسیسی کیتھولک چرچ سے متعلق تحقیقات کرنے والے ایک آزاد کمیشن نے کہا کہ 1950 سے لے کر اب تک بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ہزاروں پادری کیتھولک چرچ کے عہدوں پر رہ چکے ہیں۔
فرانسیسی کیتھولک چرچ سے متعلق تحقیقات کرنے والے ایک آزاد کمیشن نے کہا کہ 1950 سے لے کر اب تک بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ہزاروں پادری کیتھولک چرچ کے عہدوں پر رہ چکے ہیں۔
بچوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے جنہیں pedophiles کہا جاتا ہے، کے اسکینڈل کا تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ جین مارک ساو نے اتوار کو شائع ہونے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ فرانسیسی کیتھولک چرچ میں 70 سالوں میں تقریبا 3،000 پیڈوفائلز پادری کام کرچکے ہیں۔
فرانسیسی کمیشن منگل کو اپنے نتائج سرکاری طور پر شائع کرنے والا ہے ، جو دیڑھ سے 2 سالوں پر محیط تحقیقات کو منظرِ عام پر لائے گا اور 1950 کی دہائی سے زیادتی کے واقعات کی نشاندہی کرے گا۔
جین مارک ساو نے یہ بھی کہا کہ 115،000 میں سے یہ 3000 وہ ہیں جو کہ ثبوتوں اور شواہد کی بنیاد پر یقینی طور پر ایسے کیسز میں ملوث رہ چکے ہیں.
Daily Jasarat News is proudly powered by WordPress
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Read More