ووٹ چوری کرنے والوں کو استعفا مانگتے ہوئے شرم آنی چاہیے، ن لیگ

378
مریم اورنگزیب  کا وزیراعظم کو فساد،تماشا لگانے کے بجائے گھر جانے کا مشور 

اسلام آباد:ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جن کی اپنی کرسیاں ہی ووٹ چوری کی مرہون منت ہو، انہیں استعفا مانگتے ہوئے شرم آنی چاہیے،جن کی حکومت لوٹوں کے بے ساکھیوں کے سہارے چل رہی ہو وہ اپنے گریبان میں جھانکیں۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے  مریم اورنگزیب نے کہا کہ استعفا تو انہی کو دینا چاہیے جنہوں نے عوام کو مہنگائی کے سمندر میں ڈوبودیا ہے، استعفامانگنے والوں نے ہی اس ملک کی معیشت کو تباہ کیا، عوام کو بے روزگار اور ملک کو مقروض کردیا ہے۔

ن لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ جو خود استعفا دینے کی پوزیشن میں ہیں وہ ہم سے استعفا مانگ رہے ہیں، آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی ہے، ایسے الیکشن کے نتائج ہم نہیں مانتے۔