قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ملازمین کے منجمد الائو نسز بحال

214

 اسلام آباد:قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ملازمین کے منجمد الانسز 100 فیصدکے ساتھ بحال کر دیئے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملازمین کے پارلیمنٹ ہاؤ س الاؤ نس اور بجلی و تیل الانس میں اضافہ کیا گیا ہے، الائونسز میں اضافے کی منظوری قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے دی۔

خیال رہے کہ  گریڈ ایک سے 9 تک کے ملازمین کیلئے الاؤنس 60 فیصد تھا،گریڈ 10سے 16 تک کے ملازمین کیلئے 50 فیصد تھا،گریڈ 17سے 22تک کے ملازمین کیلئے پارلیمنٹ ہاؤ س الائو نس 40 فیصد تھا۔