حماس کا اسرائیلی فوجیوں کو قیدی بنانے کا دعویٰ

456

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کو قیدی بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے مسلح ونگ عزالدین القاسم بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے بتایا ہے کہ تنظیم کے جنگجوؤں نے جبالیہ کیمپ میں لڑائی کے دوران متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد قیدیوں کو یرغمال بنا لیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج کو ایک سرنگ کے اندر گھات لگا کرحملہ کیا اور پھر کئی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ قیدی بھی بنا لیا۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترجمان نے پکڑے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس کے فوجیوں کو قیدی بنا کر لے جانے کے دعوے کی تردید کی ہے۔