کانگو وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق

383
claimed

پشاور: کانگو وائرس کا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں کانگو وائرس میں مبتلا ایک 18 سالہ لڑکا انتقال کر گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ مریض نے ابتدائی علاج معالجہ مقامی ڈاکٹر سے کرایا تھا جس کے بعد اس کو 17 مئی کو خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا تھا جہاں دوران علاج اس کو اندرونی بلیڈنگ اور جسم پر ریشز ظاہر ہوئیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کانگو کیس 14 مئی کو چارسدہ کے علاقہ پڑانگ سے رپورٹ ہوا، کانگو وائرس کا مریض 18 سالہ لڑکے  کا انتقال 19 مئی کو پشاور میں ہوا۔