شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کی نائب کپتانی قبول کرنے سے انکار کردیا

434

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے نائب کپتانی قبول کرنے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ہوڑڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹیم کی نائب کپتانی کی آفر کی تھی تاہم انہوں نے نائب کپتانی قبول کرنے سے معذرت کر لی۔

یاد رہے کہ پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے تاحال کسی نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا۔