چاروں صوبوں کو اعتماد، ایس آئی ایف سی کی افادیت نے ناقدین کی زبانیں بند کردی ہیں: وزیراعظم

281
has silenced critics

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کے پی کے سمیت تمام صوبوکو اعتماد ہے، ایس آئی ایف سی کی افادیت نے ناقدین کے زبانوں پر تالہ لگادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی میں سب مل کرمتحد ٹیم کی طرح محنت کررہے ہیں، سعودی عرب اور یو اے ای نے ایس آئی ایف سی کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا جس پر حیرانی اورخوشی بھی ہوئی کہ دوست ممالک نے ایس آئی ایف سی پراعتماد کا اظہار کیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 2022-23 میں ایس آئی ایف سی بنی تو خدشات کا اظہار کیا جاتا تھا، آج ایس آئی ایف سی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادار کررہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کے پی اورتمام صوبے اس آئی ایف سی پر اعتماد کرتے ہیں، جرمن وفد نے پاکستان میں ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کا کہا، آج عہد کریں ہم اپنے اہداف حاصل کرلیں گے، ناصرف برادر ممالک بلکہ بین الاقوامی قیادت بھی ایس آئی ایف سی پراعتماد کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکلات کے باجود ایٹمی طاقت بن سکتا ہے تو زرعی پیداوار کو دگنا کرنا کیا مشکل ہے، حقیقت یہ ہے کہ کروڑوں نہیں اربوں کے خزانے پاکستان میں دفن ہیں، جرمانے بھرے، تاوان ادا کئے، قدرتی خزانے سے فائدہ نہیں اٹھایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ برادر ممالک سے کوئی تاخیر نہیں اب تاخیر ہماری طرف سے ہے، جوکام دکھائے گا وہ ہمارے سر کا تاج ہوگا لیکن جو سستی دکھائے گا وہ ہماری ٹیم میں نہیں ہوگا۔