سرگودھا :قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں مشتعل افراد کا ایک شخص پر تشدد،درجنوں افراد گرفتار

206

سرگودھا: مجاہد کالونی میں توہین مذہب کا واقعہ پیش آیا کے جس پر مشتعل ہجوم نے احتجاج کیا ،توڑ پھوڑ کی اور مشتعل افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

سرگودھا کی مجاہد کالونی میں مشتعل افراد نے قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں ایک شخص کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور توڑ  پھوڑ کی۔

پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ہجوم سے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا ،پولیس اور سادہ لباس اہلکار زخمی شخص کو ایمبولینس میں ڈال کر ساتھ لےگئے۔

شہریوں نے توہین کے الزام میں مبینہ ملزم کے گھر میں بنے جوتوں کے کارخانےکو آگ لگا دی، مشتعل افراد نے بجلی کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا۔

اس حوالے سے آر پی او شارق کمال صدیقی نے کہا کہ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے، امن و امان خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔