روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ترسیلات زر کی آمد 8 بلین ڈالر سے تجاوز

218

کراچی: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی آمد 8 بلین ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے  ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 24 مئی تک ترسیلات زر 8 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔

SBP کی رپورٹ کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ 2020 کے  درمیان میں شروع کیا گیا جس  میں نمایاں بہتری یکھنے میں آئی ہے، کھاتہ داروں کی تعداد اب 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ سنگ میل ملک کے مالیاتی نظام میں پاکستانی تارکین وطن کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور شرکت کی عکاسی کرتا ہے۔

پچھلے مہینے، اپریل میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA) کے تحت ترسیلات زر کی آمد مارچ میں بھیجے گئے 18.20 بلین ڈالر سے چھ فیصد کم ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اپریل میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے 17.10 بلین ڈالر بھیجے جو مارچ میں بھیجے گئے 18.20 بلین ڈالر سے 6 فیصد کم ہے۔

کمی کے باوجود اپریل کے آخر تک کھولے گئے کھاتوں کی کل تعداد 689,650 تک پہنچ گئی، اس ماہ کے دوران 9,858 نئے اکاؤنٹس کھولے گئے۔

ستمبر 2020 میں اپنے آغاز کے بعد سے، RDA کو مجموعی طور پر $1.58 بلین کی ترسیلات موصول ہوئی ہیں، اور $4.92 بلین مقامی طور پر استعمال کیے گئے ہیں۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسٹیٹ بینک نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترسیلات زر بھیجنے اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے متعارف کرایا تھا۔