عالمی عدالت انصاف کا حکم مظلوم  فلسطینی عوام کی فتح ہے، وزیراعظم

230

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین میں اسرائیلی نسل کشی کے خلاف دائر مقدمے پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مظلوم عوام کی فتح ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق اقوام متحدہ کے کمیشن آف انکوائری کو غزہ اور رفح تک فوری رسائی دی جائے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ اور رفح میں اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے دنیا میں امن کی راہ ہموار ہوگی اور فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق اقوام متحدہ کے کمیشن آف انکوائری کو غزہ اور رفح تک فوری رسائی دی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے پٹیشن کی حمایت کی ہے اور مستقبل میں بھی فلسطینیوں کا مقدمہ لڑتا رہے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مظلوم فلسطینیوں کے بنیادی انسانی اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔