غیر ملکی سرمایہ کاری لانے پر فخر محسوس کرینگے ، وزیر تجارت

293

اسلام آباد : وفاقی حکومت کی پوری توجہ معیشت میں استحکام لانے پر ہے اور متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاستوں کا وزیراعظم شہباز شریف پر اعتماد ہے۔

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے کامیاب دوروں سے پاکستان کو اعتماد بحال کرنے اور سرمایہ کاری لانے میں مدد مل رہی ہے۔

وزیر تجارت نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی کابینہ کو ہر شعبہ میں مثبت تبدیلیاں لانے کا ٹاسک دیا ہے۔

وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف ڈیلیور کرنے پر مرکوز ہیں اور ان کا نعرہ بدستور برقرار ہے کہ پاکستان کو امداد کی بجائے تجارت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے خلاف سیاسی مخالفین کی طرف سے شروع کی گئی منفی پروپیگنڈہ مہم پر افسوس کا اظہار کیا کیونکہ حکومت معاشی بحالی کا سفر شروع کر رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔