پارٹی سیکریٹریٹ توڑنے سے عوامی حمایت کم نہیں ہوگی، حلیم عادل شیخ

210

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پارٹی سیکریٹریٹ توڑنے سے عوامی حمایت کم نہیں ہوگی۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی پراپرٹی کا نوٹس پرانے مالک کو جاری کیا جاتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی متعلقہ پراپر ٹی پی ٹی آئی کے نام ٹرانسفر ہو چکی ہے۔