سونے کی قیمت میں آج کتنی کمی ہوئی؟

316
barter markets
ملک میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج ایک تولہ سونا 200 روپے سستا ہوا ہے ، سونے کی فی تولہ قیمت 240000 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کی کمی سے 205761 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 2333 ڈالر فی اونس ہے۔