بھارتی انتخابات کے آخری مراحل میں عوام کو ہیٹ ویو کا سامنا 

368

نئی دہلی: بھارتی  دارالحکومت نئی دہلی میں 47 ڈگری سیلسیس تک بڑھنے کی پیشن گوئی کی گئی جبکہ بھارت میں انتخابات بھی آخری مرحلے داخل ہوگئے ہیں جس میں عوام کو شدید گرمی کا سامنا کرنا ایک چینلج بن گیا ہے۔

آٹھ ریاستوں اور وفاقی علاقوں کے 58 حلقوں میں 111 ملین سے زیادہ لوگ عام انتخابات کے چھٹے مرحلے میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، جس میں 11 گھنٹے کی پولنگ کے پہلے دو گھنٹوں میں 10.82 فیصد کا ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔

2019 میں گزشتہ انتخابات کے اسی مرحلے میں مجموعی طور پر ٹرن آؤٹ تقریباً 63% تھا۔

دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر پی کرشنامورتی نے رائٹرز کو بتایا، ” ہم امید کرتے ہیں کہ لوگ ہیٹ ویو کے خوف پر قابو پالیں گے اور ووٹ ڈالیں گے۔”

بھارت میں ووٹنگ 19 اپریل کو شروع ہوئی تھی اور یکم جون کو اختتام پذیر ہوگی، جس کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

وزیر اعظم نریندر مودی، ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نے بھی ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پیغام میں لوگوں سے “بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے” کو کہا۔

الیکشن کمیشن نے دہلی کے پولنگ اسٹیشنوں پر دوائیوں اور زبانی ہائیڈریشن سالٹس کے ساتھ پیرا میڈیکس تعینات کیے ہیں، جن میں مسٹ مشینیں، سایہ دار ویٹنگ ایریاز اور ووٹروں کے لیے ٹھنڈے پانی کے ڈسپنسر بھی لگائے گئے ہیں۔