پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی کے سفیر مقرر ہو گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ٹورنامنٹ ایمبیسیڈرز کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ تھے۔
شاہد آفریدی کے علاوہ آئی سی سی نے بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور یوسین بولٹ کو بھی سفیر مقرر کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ 9 جون کو پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میرے دل کے بہت قریب ہے، پہلے ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہا، 2009 میں ٹرافی جیتی اور یہ میرے کیرئیر کے قابل ذکر لمحات ہیں۔