اسپین میں ریسٹورنٹ منہدم: 4 افراد ہلاک 16 زخمی، ملک میں 3 روز سوگ کا اعلان

267

  میڈرڈ:اسپین میں ساحل سمندر پر واقع ایک ریسٹورنٹ منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میلورکے جزیرے  پر واقع ریسٹورنٹ اچانک ہی مہندم ہوگیا ، جس کے ریسکیو کرنے والی ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا، ہسپانوی حکام نے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ریسکیو ٹیم کےاہلکار نے مرنے والوں کی تفصیلات بتاتےہوئے کہاکہ مرنے والوں میں 20 اور 30 سالہ 2 جرمن خواتین، ایک 44 سالہ سینیگالی مرد اور ہوٹل کی ملازمہ 23 سالہ ہسپانوی خاتون شامل ہے۔