پنجاب  کابینہ  کی  بانی پی ٹی آئی  کیخلاف کارروائی کی منظوری

192

لاہور:پنجاب کابینہ نے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ بنانے کے الزام میں بانی پی ٹی آئی  اور دیگر کے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے  کہ بانی پی ٹی آئی مسلسل اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ بنا کر شیخ مجیب الرحمن بننے کی کوشش کررہے ہیں، ان سے مل کر باہر آنے والے بھی اسی بیانیہ کا پرچار کرتے ہیں جس پر کابینہ نے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ اڈیالہ جیل سے زہریلی مہم چلائی جارہی ہے جسے پروپیگنڈے کے تحت پورے ملک میں پھیلایا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی فضول الزام لگاتے ہیں کہ انھیں زہر دیا جارہا ہے، وہ ذہنی بیماری کا شکار ہیں جس کا تماشہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔