شوگر ملز مالکان کی بدمعاشی: چینی ایکسپورٹ کرنے کیلیے حکومت پر دباؤ

252
smuggling of sugar

اسلام آباد:شوگر ملز مالکان نے15لاکھ ٹن اضافی چینی کا فائدہ عوام کو دینے سے انکارکردیا،شوگر ملز مالکان نےچینی برآمد کرنے کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی پر خصوصی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو ڈرایا گیا کہ چینی برآمد کی اجازت نہ ملی تو  شوگر ملز کاشتکاروں کے 40ارب روپے کے بقایا جات ادا نہیں کرسکیں گے اور اگلے سیزن میں چالیس شوگر ملز  بھی بند ہوجائیں گی۔

شوگر ملز مالکان نے وزیر اعظم کو  مزید ڈراتے ہوئے کہاکہ چینی برآمد نہ کرنے کی صورت میں نومبر میں کرشنگ بھی نہیں سکیں گے، وزیراعظم شوگرملز کے ڈرانے کے بعد ایک شرط پر راضی ہوگئے کہ ساراسال عوام کو ملنے والی ایک کلوچینی کی قیمت 140روپے ہوگی۔

ماہرین کے مطابق اگر چینی کی فی کلو قیمت 140روپے ایکس مل ہوگئی تو دیگر اخراجات کے بعد مارکیٹ میں 160 سے 170 روپے کلو تک چینی فروخت ہوگی۔

شوگر ملز مالکا نے کہاکہ 15لاکھ ٹن چینی اضافی ہے، 5لاکھ ٹن چینی بھی برآمد کی تو 26کروڑ ڈالر زرمبادلہ ملے گا، وزیر اعظم نے کہاکہ ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت بھی قبول نہیں ہے، چینی ایکسپورٹ کا حتمی فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی۔