اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 76 ہزار کی سطح عبور کرگیا

185
Positive effects

  کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پہلے سیشن میں انڈیکس 76 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 956 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس پہلی بار 76 ہزار کی سطح پر جا پہنچا۔

واضح رہے کہ 15 مئی کو انڈیکس 565 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 96 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔