پاکستان نے نئے قرض پروگرام پر اہم پیشرفت کی، آئی ایم ایف مشن چیف

194

  اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ پاکستان نے نئے بیل آؤٹ پیکج کے لیے اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کی جانب اہم پیشرفت کی ہے۔

پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آئی ایم ایف کا بیان سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی درخواست پر آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، دورے میں نئے پروگرام سے متعلق پاکستان کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔

ناتھن پورٹر نے بتایا کہ مشن اور حکام آنے والے دنوں میں عملی طور پر پالیسی پر بات چیت جاری رکھیں گے جس کا مقصد بات چیت کو حتمی شکل دینا ہے، اس میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے دو طرفہ اور کثیر جہتی شراکت داروں کی جانب سے پاکستانی حکام کی اصلاحات کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے درکار مالی معاونت بھی شامل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی حکام کے اصلاحاتی پروگرام کا مقصد پاکستان کو معاشی استحکام سے مضبوط، جامع اور لچکدار ترقی کی طرف لے جانا ہے۔

نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت آمدن بڑھانے چاہتی ہے، پاکستان میں ٹیکس کی وصولی سب سے منصفانہ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کی لاگت کم کرنے کی ضرورت ہے، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے مانیٹری پالیسی استعمال کی جائے۔