نائیجیریا میں دم گھٹنے سے 7 طالبعلم ہلاک

284

 ابوجا: نائیجیریا میں جنریٹر کے دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے کے نتیجے میں ایک میوزک اسٹوڈیو میں مقیم 7یونیورسٹی طالبعلم ہلاک ہو گئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق صوبہ بائیلسا میں کوئی نعم البدل نہ ہونے کی وجہ سے میوزک اسٹوڈیو میں مقیم یونیورسٹی طالبعلم نیند کے دوران جنریٹر کے دھوئیں سے متاثر ہو ئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق نیند کے دوران دم گھٹنے کے نتیجے میں 7 نوجوان ہلاک جبکہ متعدد طلبا کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے نائیجیریا پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔