روس نے ماسکو کنسرٹ ہال حملے کی ذمہ داری داعش پر عائد کردی

315
Russia

ماسکو:روس نے  ماسکو کے کنسرٹ ہال میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری پہلی بار اسلامک اسٹیٹ گروپ  (داعش ) پر عائد کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے کنسرٹ ہال حملے میں داعش کو ملوث قرار دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ملک میں دہشت گردی کی بدترین کارروائی تھی۔

خیال رہے کہداعش متعدد مواقعوں پر 22 مارچ کے حملے کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے جس میں 140 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے تاہم ماسکو نے ہمیشہ مغرب اوریوکرین کو ان حملوں سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔