شدید گرمی میں بھی کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

352
fuel shortages

کراچی :کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ  کی وجہ سے شدید گرمی میں مزید اضافہ ہوگیا، عوام گرمی سے بدحال ہوکر سڑکوں پر نکل آئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرکی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے تجارتی مراکز بھی بدحالی کا شکار ہورہے ہیں۔

ایسے میں عوام کا کہنا ہے کہ حکومت بلوں میں تو کئی کئی ہزار کے بل چارجز اور نئی ٹیکس لگا کر بھیج دیتی ہے لیکن بجلی مسلسل فراہم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے، حکومت کے الیکٹرک کی سرپرستی کرنے کے بجائے کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر کڑا احتساب کرے اور ہمیں مستقل بنیادوں پر بجلی فراہم کرے۔