قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

291

بے شک تم اور تمہارے وہ معبْود جنہیں تم پوجتے ہو، جہنّم کا ایندھن ہیں، وہیں تم کو جانا ہے۔ اگر یہ واقعی خدا ہوتے تو وہاں نہ جاتے اب سب کو ہمیشہ اسی میں رہنا ہے‘‘۔ وہاں وہ پھنکارے ماریں گے اور حال یہ ہو گا کہ اس میں کان پڑی آواز نہ سنائی دے گی۔ رہے وہ لوگ جن کے لیے ہماری طرف سے بھَلائی کا پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہوگا، تو وہ یقینا اْس سے دْور رکھے جائیں گے۔ اس کی سرسراہٹ تک نہ سنیں گے اور وہ ہمیشہ ہمیشہ اپنی من بھاتی چیزوں کے درمیان رہیں گے۔ (سورۃ الانبیاء:98تا102)

سیدہ ام سلمہؓ سے مروی ہے کہ نبی کریمؐ جب گھر سے نکلتے تو یہ دعا پڑھتے: بِسمِ اللّٰہِ تَوَکَّلتْ عَلَی اللّٰہِ،…… اَو یْجھَلَ عَلَینَا (میں اللہ کے نام کے ساتھ شروع کرتا ہوں میں نے اللہ پر بھروسا کیا، اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ ہم پھسل جائیں، یا گمراہ ہو جائیں، یا ظلم کریں، یا ہم پر ظلم کیا جائے یا ہم جہالت والا کام کروں یا ہم پر جہالت مسلط کر دی جائے)۔ (مسند احمد)