سندھ، پنجاب سمیت ملک بھر میں ہیٹ ویو کا خدشہ

188
extreme heat

لاہور: سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں اب بھی ہیٹ ویو کا خدشہ برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں آج درجہ حرارت 51 اور سکھر میں 49 ڈگری تک رہے گا۔ ملتان میں پارہ 47 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

لاہور کےعوام کو آج 45 اسلام آباد 42 اور پشاور کے باسیوں کو 44 ڈگری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں 38 ڈگری پر درجہ حرارت 43 ڈگری تک محسوس ہوگا جب کہ گلگت میں پارہ 38 اور مظفرآباد میں 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

اس کے ساتھ ہی حیدرآباد میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو مفت مشروبات، چھتری، ہیڈ اسکارف اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں سے بارش کے پانی کی فراہمی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔