سیاسی و عسکری قیادت کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا: شاہد خاقان عباسی

189

آکسفورڈ: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی و عسکری قیادت کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا، مشترکہ لائحہ عمل اختیار کئے بغیر معاشی بہتری ناممکن ہے، سیاستدانوں کو قومی مفاد میں پالیسی سازی کرنی ہوگی ۔

آکسفورڈ میں  ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ   پاکستان تاریخ کے مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے، ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، اس سیاسی اور معاشی تباہی کے ذمہ دار سبھی طبقات ہیں۔

 شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے سیاسی مینڈیٹ کا احترام ہی ملک کی کامیابی ہے، عوامی حکومت ہی عوامی مشکلات حل کر سکتی ہے، نوجوانوں میں مایوسی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔